امر یکہ اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کر رہا ہے، علامہ یو سف اعوان
Posted on September 1, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظر یاتی کونسل پیر علامہ یوسف اعوان نے امر یکہ کی جانب سے شام پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امر یکہ اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کر رہا ہے اور صدر بارک اوباما کی جانب سے یہ کہنا کہ شام پر حملہ کے لئے اقوام متحدہ کی اجازات کی ضرورت نہیں۔
عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ظلم کئے ہیں ہیں اور اب تمام مسلمان ممالک کو یکجان ہو کر ساتھ چلنا چا ہیے کیو نکہ ذلفقار علی بھٹو شہید نے بھی اسلامی اتحاد بنایا تھا جس سے تمام دُنیا پر یشان ہو گئی تھی اور اُن کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے اور ملک دشمن عناصر نے امریکہ کا ساتھ دیا مگر اب تمام مسلما ن ممالک کو ملک کر امر یکہ و دیگر غنڈہ گردی کرنے والوں کا سامنا کرنا ہو گا۔