قصور (بیورورپورٹ) ڈی سی او قصور عمارہ خان کا گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنر کا دورہ‘خصوصی بچوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت قصور اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنرز کا دورہ کیا ۔سیکورٹی ‘صفائی ستھرائی اور بچوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی تنویر احمد خاں ، پرنسپل گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت زرینہ واحد‘پرنسپل گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنرنویرہ ظفر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچے ہماری خصوصی شفقت اور ہمدردی کے طلبگار ہوتے ہیں اساتذہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے ای ڈی او سی ڈی کو ہدایت کی کہ ان سپیشل سکولوں کی تزئین و آرائش کا کام فوری طور پر کروائیں ۔انہوں نے باالخصوص ان سکولوں کی سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کیلئے فوری طور پر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ باالخصوص سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری ‘ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن /ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل عبدالسلام عارف نے ضلع کونسل کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ ڈی سی او کمیٹی روم میں ضلع کونسل کے نومنتخب ممبران کی تقریب حلف منعقد ہوئی ۔ جس میں ڈی سی او قصور عمارہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر گزشتہ ماہ ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں جن میں خواتین ‘کسان ‘ٹیکنو کریٹ اور یوتھ ممبران شامل ہیں کے انتخابات میں منتخب ہونے والے ممبران ضلع کونسل نے شرکت کی ۔ ڈی او سی /ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل عبدالسلام عارف نے نومنتخب ممبران سے حلف لیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی او سی عبدالسلام عارف نے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نومنتخب ممبران عوام کی تواقعات پر پور ا اتریں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)بغیر لائسنس ادویات تیار کرنے والی دو لیبارٹریاں سیل‘ پروڈکشن انچارج اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ ڈرگ کنٹرولر ٹیم نے قصور کی حدود میں واقع شرینا لیبارٹری کی اچانک چیکنگ کی تو معلوم ہوا کہ شرینا لیبارٹری کے پاس ادویات تیار کرنے کا لائسنس ہی نہیں، متعلقہ ڈرگ انسپکٹر رمیض خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لیبارٹری کو سیل کر دیا اور مشینری اور ادویات کا تمام سٹاک ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ ادویات کو تجزیئے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا جبکہ شرینا لیبارٹری کے مالک الیاس بھٹی اور لیبارٹری پروڈکشن انچارج توصیف تنویر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ دریں اثناء چونیاں میں چھانگامانگا روڈ پر واقع یونانی لیبارٹری بھی بغیر لائنس ادویات تیار کر رہی تھی۔ چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ لیبارٹری کاپروڈکشن یونٹ انتہائی ناقص اور غیرمعیاری ہے ۔ جس پر ڈرگ کنٹرول ٹیم نے یونانی لیبارٹری کے پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا جبکہ مشینری سمیت تمام سٹاک ضبط کر لیا گیا۔ لیبارٹری کے مالک محمد صدیق اورپروڈکشن انچارج محمد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں لیبارٹریز سے 50لاکھ مالیت کی مشینری اور ادویات ضبط کی گئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش جاری ،عوام کے جلوس ، مساجد سجادی گئیں ، پروگرامزجاری،جلوسوں اور محافل کوعقیدت و احترام کیساتھ منانے کے لئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں،میلاد شریف کی خوشی میں عاشقان رسول ﷺ نے گھروں ،بازاروں اور سڑکوں کو نعتیہ اشعار پر مبنی بینرز سے سجانے سمیت برقی قمقموں سے چراغاں کردیا گیا ہے،شہریوں نے عید میلاد شریف کے آتے ہی گھروں پر چراغاں کردیا جبکہ رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجاوٹ بھی کی جا رہی ہے ،دوسری جانب شہر کی میلاد کمیٹی اور انجمن طلبا ء اسلام نے بھی بارہ ربیع الاول کے جلوس اور میلاد شریف کے سلسلے میں انتظامات کرنا شروع کردیئے ہیں ۔
ْ قصور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمدنعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہو گا،قصور میں ریکارڈ تعمیروترقی کے کام کئے ہیں ، میرے دور میں سپورٹس کے کے حوالہ سے بہترین کام کیا گیا جبکہ عالمی معیار کا گراؤنڈ عنقریب بن جائے گاان خیالات کااظہار انہوں نے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ فڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد کھیلوں کا فروغ ہے،حکومتی سرپرستی میں کھیلوں کے انعقاد سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،انہوں نے کرکٹ ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے محنت اور لگن سے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے، حاجی محمدنعیم صفدر انصاری نے کہاکہ نوجوانوں میں کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے اشد ضروری ہے۔ کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے تا کہ کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا سکیں اوردنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر یں۔
قصور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے ایم این اے میاں فاروق احمدانصاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چار متضاد بیانات دے کر پاناما لیکس کی دلدل میں پھنس چکے ہیں وزیر اعظم کو لاکھوں ڈالر کا دبئی، سعودی عرب، قطر اور لندن پہنچنے کا جواب دینا ہو گا،پبلک سیکرٹریٹ گنڈاسنگھ روڈ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن متعدد اراکین اسمبلی کو بیرو ن ملک کی جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کر چکا ہے وزیر اعظم نے گوشواروں میں اپنی اہلیہ کی بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ صادق اور امین نہیں رہے اور آرٹیکل 62-63 کے زمرے میں آتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے پاناما پیپرزکے منظر عام پر آنے کے بعد قوم سے خطاب اور بعد ازاں پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ملک سے ہر قسم کے احتساب کے لئے خود کو پیش کر دیں گے، اخلاقیات کا یہی تقاضا ہے وزیر اعظم مستعفی ہو کر عدالتوں کا سامنا کریں اور اپنے خلاف لگے الزامات کا جواب دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھڈیاں خاص(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ کے راہنماو جنرل کونسلر چوہدری ہارون اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت ایٹمی پاکستان کے ساتھ تصادم کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ایٹمی پاکستان کی دفاعی صلاحیت اورہماری سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ متعصب اورانتہاپسند نریندرمودی نے بھارت کاشیرازہ بکھیرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کومتحد کردیا ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کاایک ایک فرد مادروطن کامحافظ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کا دورحکومت دن بدن بھارت کوامن سے دُور لے جارہا ہے۔ بھارت میں بدترین داخلی عدم استحکام ،بے یقینی اوربے چینی مودی سرکار کی انتہاپسندانہ سوچ کاشاخسانہ ہے۔پاکستا ن اپنے دفاع کیلئے پورے قد سے کھڑا ہے ،اگر نریندرمودی نے پاکستان کیخلاف جارحیت کاارادہ بھی کیا توہندوستان کوہندوؤں کیلئے شمشان گھاٹ بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے بزدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف آبی جارحیت کا ارتکاب کیا تواسے عالمی ضمیر کوجواب دینا پڑے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھڈیاں خاص (نامہ نگار)محمد سلیم خلیفہ نقشبندی کو چیرمین سردار عابد جمال ڈوگر کوصدر اور مہر بشارت صدیقی کوسیکرٹری جنرل سٹی پریس کلب کھڈیاں منتخب ہونے پرعلاقہ کے معززین عبدالسلام فارمیسی والے،حای محمد عظم،حاجی محمد اشرف ،چوہدری بدر فاروق،ڈاکٹر محمد افضل چوہدری،حاجی عبدالغفار ہوشیار پوری،سردار علی گاوید ڈوگر،ملک اسد نذیر بلوچ،چوہدری راشد محمود چیف آفیسر کھڈیاں ،عبدالروف ڈوگر چیف آفیسر کوٹ رادھاکشن، محمد ادریس TORقصور،شیخ ساجد جی ایم کھڈیاں،مولانا مھمد جمیل،چوہدری ہارون اسماعیل جنرل کونسلر،رانا اسد علی خاں سٹی صدر ن لیگ کھڈیاں ،حاجی احمد علی صابری کونسلر،چوہدری محمد اشرف چیرمین یونین کونسل بذید پور،مہر نصرالرحمان و دیگر نہیں انہیں مبارک باد دی