ہالی وڈ (جیوڈیسک) دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو کا پہلا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔ مختصر پرومو میں نئے ولن کی جھلک نظر آرہی ہے۔ دی امیزینگ سپائیڈر مین ٹو کے یہ پہلا ٹیزر پرمو ہے ۔حال ہی میں جاری کردہ اس ٹیزر میں اسپائیدر مین سیریز کی آنے والی فلم کے ولن جیمی فاکس کی جھلک پیش کی گئی ہے۔
مارک ویب کی ہدائت کاری میں بننے والی سپائیڈر مین کی اس روبوٹ سیریز کے تحت دی امیزنگ سپائیڈر مین دو ہزار بارہ ریلیز کی گئی۔ سیریز کی پہلی بلاک بسٹر فلم کی طرح آنے والے سیکوئیل میں بھی اینڈرو گارفیلڈ پٹر پار کر یعنی اسپائیدر مین کے کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ ایما سٹون ایک بار پھر فیمیل لیڈ اور جیمی فاکس بھی اپنا سابقہ کردار یعنی ولن کارول نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم اگلے سال مئی کو ریلیز کی جائے گی۔