واشنگٹن : یمیزون کے سربراہ جیف بیزوس نے اس برس موسم خزاں تک کمپنی کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تیس برس قبل انہوں نے ہی اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔
دنیا کی معروف آن لائن کمپنی ایمیزون نے جمعرات دو فروری کو اعلان کیا کہ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او) جیف بیزوس اس برس کے اواخر تک اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ ان کی جگہ اینڈی جیسی کو کمپنی کا نیا سی ای او مقرر کیا جائیگا۔ تیس برس قبل کمپنی کے قیام سے لے کر اب تک جیف بیزوس ہی سی ای او کے عہدے پر رہتے ہوئے کمپنی کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔
جیف بیزوس اب کمپنی کے میڈیا اور خلائی پروگراموں سے متعلق بعض اہم منصوبوں پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں اسی لیے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 57 سالہ جیف بیزوس کی ملکیت اور اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریبا ًدو سو ارب ڈالر ہے اور فی الوقت وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں برس موسم خزاں میں جب جیف بیزوس سبکدوش ہو جائیں گے تو ان کی جگہ اینڈی جیسی کو نیا سی ای او مقرر کیا جائے گا جو فی الوقت کمپنی کے کلاؤڈ بزنس کے نگراں ہیں۔ سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد جیف بیزوس کمپنی کے ایگزیکیٹیو چیئرمین بن جائیں گے۔
اینڈی جیسی نے سن 1997 میں ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے چند روز بعد ہی کمپنی میں کام کرنا شروع کیا تھا
کمپنی کے ملازمین کے نام اپنے ایک مکتوب میں جیف بیزوس نے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنے خیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ خلائی پروگرام اور میڈیا کے منصوبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ”اتنی توانائی مجھ میں پہلے کبھی نہیں تھی اور یہ ریٹائر ہونے کے بارے میں نہیں ہے۔”
اینڈی جیسی نے سن 1997 میں ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے چند روز بعد ہی کمپنی میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ گرچہ امریکی کمپنی ایمیزون دنیا میں ای کامرس کے لیے معروف ہے تاہم کمپنی کا ویب سیریز ڈویزن (اے ڈبلیو ایس) اس وقت دنیا کا سب سے اہم کلاؤڈ پروائیڈر ہے اور جیسی سن 2006 سے ہی اس شعبے کے نگراں رہے ہیں۔
اس صنعت سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ برس تک اے ڈبلیو ایس سے تقریباً 71 ارب کی آمدن متوقع ہے اور اس طرح کمپنی کی مجموعی ملکیت ساڑھے تین ارب ڈالر تک پہنچ جائیگی۔
رواں برس برس اپریل تک کے اعداد و شمار کے مطابق قوت خرید میں مساوات کے اعتبار سے جی ڈی پی کو پیش نظر رکھتے ہوئے 25.24 ٹریلین امریکی ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر چین ہے۔ سن 2017 کے مقابلے میں چینی اقتصادی نمو نو فیصد رہی۔
تیس برس قبل جیف بیزوس نے اس کمپنی کی ابتدا ایک آن لائن بک اسٹور سے کیا تھا اور پھر اسے ایک غیر مثالی کمپنی میں بدل ڈالا جو اب ہر چھوٹی سے بڑی چیز فروخت کرتی ہے۔ ایسا کرتے کرتے جیف بیزوس جہاں دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے وہیں کمپنی بھی وسیع تر ہوتی گئی اور فلمیں، ویب سیریز اور براہ راست کھیل کے مقابلے تک نشر کرنے لگی۔
جیف کہتے ہیں کہ سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ خلائی پروگرام سے متعلق کمپنی ‘بلیو اوریجن’ پر اپنی زیادہ توجہ مبذول کر سکیں۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا، ”چیئرمین کی حیثیت سے میں نہ صرف ایمیزون کے لیے بھی کام کرتا رہوں گا بلکہ خیراتی ادارے، ‘ڈے ون’ ‘بیزوس ارتھ فنڈ’، ‘بلیو اوریجن’، واشنگٹن پوسٹ’ اور اپنے دیگر شوق پر زیادہ توجہ دے سکوں گا۔”