برسلز (جیوڈیسک) بلجیم کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارت کار سفارتی استثنی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، اس حوالے سے قوانین سخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
بلجیم پارلیمنٹ میں ایک سوال پر وزیر خارجہ Didier Reynders نے بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران کم و بیش 971 ایسے کیسز سامنے آئے جس میں سفارتکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے ادا نہیں کیے، انہوں نے بتایا کہ کئی مواقع پر غیر ملکی مہمان ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی پائے گئے۔
بلجیم کے وزیر خارجہ نے بھارت، سعودی عرب اور ترکی کے سفارت کاروں کو سب سے غیر مہذب قرار دیا اور کہا کہ سفارت کاروں کیلئے قوانین سخت کرنے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔