پیرس (زاہد مصطفی اعوان )فرانس میں سفیر پاکستان شفقت سعیداپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہونے کے بعد چارج چھوڑ کر پاکستان روانہ ہوگئے۔ نئے سفیر پاکستان برائے فرانس غالب اقبال نے اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا ہے ۔غالب اقبال نے گزشتہ روز اپنی تقرری کی اسناد فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ کو پیش کیں ۔غالب اقبال اس سے قبل پروٹوکول آفیسر کی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔علاوہ ازیں ہیڈچانسلری ڈاکٹر اعجاز احمد کا بھی تبادلہ کردیا گیا اور راجہ مراد اشرف جنجوعہ کو فرانس ایمبیسی میں ہیڈ آف چانسلری تعینات کیا گیا ہے۔ راجہ مراد اشرف جنجوعہ ڈپٹی پرٹوکول آفیسر کی خدمات سرانجام دے رہے تھے،
اس طرح اسلام آباد کے بعد پیرس میں بھی دونوں حضرات ایک ساتھ خدمات سرانجام دیں گے۔ یہ ایک خوشگوار تجربہ کیا جا رہا ہے۔ فرانس میں مقیم پاکستانی تارکین وطن نے آنے والے سفیر محترم غالب اقبال اور ہیڈ چانسلری راجہ مراد اشرف جنجوعہ کے بارے میں نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے،پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری شاہین اختر ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر جاوید اختر بٹ ۔سینئر نائب صدر چوہدری ریاض پاپا ۔ مسلم لیگ ق فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر اور پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر اور مشیر داخلہ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ ۔چوہدری ندیم ڈھیرو کہنہ۔راجہ یعقوب ۔نے اس امید کا اظہار کیا ہے کے سفارت خانہ پاکستان پیرس تارکین وطن کو بہتر انداز میں پاسپورٹ اور دیگر کاغذات کے حصول کو احسن طریقے سے ممکن بنائے گا اور پیرس میں مقیم تارکین وطن سفارت خانہ پاکستان پیرس میں جو تناو کی کفیت ہے اس کو ختم کرنے میں آنے والے سفیر محترم غالب اقبال اور ہیڈ چانسلری راجہ مراد اشرف جنجوعہ کو خصوصی طور پر توجہ دینی ہوگی۔ پاکستانی کیمونٹی فرانس نے سفیر غالب اقبال اور راجہ مراد اشرف جنجوعہ کو پیرس میں تعیناتی پر مبارک باد دی ہے ۔
ادھر فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یورپی ممالک میں بہتر تصور قائم کرنا اور پاکستان کے زیادہ سے زیادہ بہتر دوست بنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں کہا فرانس کے صدر فانسواہولینڈ کو اپنی فرانس میں تقرری کی اسنات پیش کرنے کے موقع پران کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے دورہ فرانس کے موقع پر پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرنے کی یاد دہانی کرائی جس کے جواب میں فرانسیسی صدر فانسواہولینڈ نے کہا کہ وہ جلد ہی ایک بہت بڑے تجارتی وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے اپنے پغام میں انہوں نے کہا پیرس میں قائم پاکستان ایمبیسی کو یہاں مقیم پاکستانی بہن بھائیوں کیلئے ایسا ماحول پیدا کیا جائے گا کہ وہ ایمبیسی کو اپنا گھر محسوس کریں گے میڈیا کے نمائندوں سے اپنی پہلی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ انہوں ایمبیسی اور یہاں مقیم پاکستانی کمونٹی کے درمیاں رابطے میں فقدان نظر آیا جس کو وہ دور کرنے کی کوشش کریں گے یہاں مقیم پاکستانیوں کو درپیش کاغذی مسائل کو حل کرنے کیلئے موثر تجاویز کا خیرمقد م کریں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ کورئیر سٹم کے تحت ان کے مسائل ان کی دیلز پر ہی حل کردیئے جائیں تاکہ یہاں آکر وقت کے ساتھ ساتھ جو سفر اخرجات برداشت کرنے پڑھتے ہیں اس سے کم خرچ اوروقت کی بچت کے ساتھ ان کے مسائل انکے گھر پر ہی حل ہوجائیںہر دیار غیر میں مقیم ہرپاکستانی کیلئے ان کے دروازے صبح پانچ بجے رات گئے تک کھلے ہیں فرانس میں مقیم پاکستانی نژاد صحافیوںکو مقامی فرانسیسی صحافیوں کے ساتھ موثر رابطے سمیت دیگر بعض امور کیلئے پیلٹ فارم مہیا کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندے میری رہنمائی کریں میں انشا ء اللہ مسائل کا ممکنہ حل کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا ۔اس موقع پر پریس قونصلر طاہر خوشنود ۔عمران خاں لودھی بھی موجود تھے ۔