اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک اور وائس چیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا اور جماعت اسلامی کے ساتھ غلط فہمی دور کرانے پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے سراج الحق کو عمران خان سے ملاقات کرانے کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کر لی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ انہوں نے کسی انگریزی اخبار کو کسی قسم کا انٹرویو نہیں دیا، انگریزی اخبار نے ان کے نام سے من گھڑت کہانی بیان کی۔ اخبار کی انتظامیہ سے معاملے کی تحقیقات کا کہہ دیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ سیاسی لوگ ہیں، مفاہمت اور صلح کی سیاست نہیں چھوڑ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کیلئے قابل قدر سیاستدان ہیں، اسی لیے جماعت کے قائدین کو تبصرے سے روکا، بلوچستان سے واپسی پر عمران خان سے ملاقات کروں گا۔