لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز موومنٹ کے سربراہ سید منظور علی گیلانی نے کہا کہ 18 ترمیم کے سلسلہ میں سیاسی جماعتوں کو مجموعی قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی 18ویں ترمیم کے موقعہ پر پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی ،جے یو آئی اور جماعت اسلامی سمیت پارلیمنٹ کے اندر تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے آئین میں ترمیم کی تھی آج اگر حکمران جماعت کوئی مزید ترمیم کرنا چاہتی ہے تو تمام سیاسی جماعتوں سے بامقصد مذاکرات کرنے پڑیں گے۔
جبکہ ابھی تک مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اس حوالہ سے حکومتی رابطوں سے انکار کررہے ہیں اس لیے صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا بلکہ اختیارا ت کو نچلی سطح تک لے جانا جہاں عوام کے مفاد میں ہے وہاں آئین کی منشا بھی یہی ہے لاہور میں پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی رپورٹ میں تاخیر سے خدشات جنم لینے لگے ہیں حکومت میں شامل بڑے کھلاڑی بے نقاب ہوچکے ہیں ان کے خلاف بھی فوری کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے عوام میں اس حوالے سے اضطراب بڑھتا جارہا ہے چوروں ، لٹیروں کی جگہ اسمبلیاں اور کابینہ نہیں بلکہ جیل ہے ملک اور قوم مشکل حالا ت سے گزر رہے ہیں۔
ایسے حا لات میں حکومتی مشیروزیر قومی اتحاد اور اتفاق کی با ت کرنے کی بجائے ایسے بیان داغ رہے ہیں جو ملکی ماحو ل کیلئے کسی بھی صور ت در ست نہیں جبکہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ افسو سناک ہے،نیب کی ساری تو جہ شریف فیملی پر مرکوزہے اسے جہا نگیر تر ین خسروپرو یز کیو ں نظر نہیں آ تے؟۔شر یف فیملی پر تنقید کے عو ض ہی فردو س عا شق بھی سلیکٹڈ مشیراطلاعات ہے فرو د س عا شق اعوان جب تک شر یف پر تنقید نہ کر لے ان کو ذہنی سکون نہیں ملتا ، فردو س عا شق اعوان کی بیان بازی حکومت کو کسی بھی وقت کسی مشکل امتحان میں ڈال سکتی ہے شریف فیملی کے خلا ف حکومت کی انتقامی کاروائیاںسب کے سامنے عیاں ہو چکی ہیں۔