امریکہ (جیوڈیسک) نے 34 سعودی طلبہ اور40 سیاحوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ان افراد پر بغیر لائسنس سافٹ ویئر زاستعمال کر نے کا الزام ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت ثقافت و اطلاعات میں کاپی رائٹ کے شعبہ کے ڈائریکٹر رفیق الا وکائیلی کا کہنا ہے۔
کہ اس واقعہ کے بعد مذکورہ سعودی طلبہ نے دوسرے ملکوں کی جامعات میں داخلہ لے لیا ہے ۔ ڈائریکٹر کے مطابق اس سے پہلے بھی تین سعودی طلبہ کو آسٹریلیا کی جامعات میں زیر تعلیم ہوتے ہوئے اسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سعودی ذمہ دار نے بتایاکہ دو سال پہلے ایک امریکی یونیورسٹی نے اس الزام کے تحت ایک سعودی طالبہ کے لیپ ٹاپ کا معائنہ کیا تھا، تاہم اس طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو متعلقہ سافٹ ویئر خریدنے کے بل پیش کر دئیے تھے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ مطمئن ہو گئی تھی۔