امریکہ نے 37 ایرانی کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا

Iran

Iran

واشنگٹن (جیوڈیسک) جوہری پروگرام پر رقم خرچ کرنے کے الزام میں امریکہ نے 37 ایرانی کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا۔ امریکہ نے 37 ایرانی کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا۔ ذرایع کے مطابق امریکہ کا الزام ہے کہ ان تمام کمپنیوں پر اہم ایرانی راہنماں کا کنٹرول ہے۔

جو نہ صرف اپنے اثاثہ جات چھپاتی ہیں بلکہ ان کمپنیوں سے حاصل ہونے والی رقوم خفیہ طور پر ایران کے جوہری پروگرام پر خرچ ہو رہی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بلیک لسٹ قرار دی جانے والی کمپنیوں میں وہ بھی شامل ہیں جو جرمنی، جنوبی افریقہ، کروشیا اور متحدہ عرب امارات میں کام کر رہی ہیں۔