نیویارک (جیوڈیسک) امریکا اور افغانستان کے درمیان سیکیورٹی معاہدے پر آج دستخط ہوں گے۔ کابل میں امریکی سفارت خانے کی ترجمان کے مطابق سیکیورٹی معاہدے پر افغان صدر اشرف غنی آج دستخط کریں گے۔
اس سلسلے میں تقریب افغان صدارتی محل میں ہو گی۔ امریکی صدر باراک اوباما کے مشیر کے مطابق معاہدے کے تحت رواں برس دسمبر میں اتحادی فوجوں کے انخلا کے بعد 10 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں قیام کر سکیں گے۔