کابل (جیوڈیسک) اعلیٰ امریکی اہلکاروں کے مطابق افغانستان میں عدم استحکام اور تشدد میں اضافے کے بعد صدر باراک اوباما نے یہاں فوج کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2016ء کے بعد بھی پانچ ہزار پانچ سو فوجی افغانستان میں رہیں گے۔
اس وقت نو ہزار آٹھ سو امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔ حکام کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما فوجیوں کی تعداد کے بارے میں کل اعلان کریں گے۔
یہ فوجی بگرام، جلال آباد اور قندھار میں فرائض سرانجام دیں گے۔ گزشتہ سال امریکی صدر باراک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ 2016ء کے بعد صرف ایک ہزار فوجی افغانستان میں رہیں گے۔