روس (جیوڈیسک) روسی صدر ولا دیمیر پوٹین نے کہا ہے کہ امریکہ اگر درمیانے فاصلے مار کرنے والے جوہری معاہدے سے نکلا تو ہم بھی اپنے اخراج کا سوچیں گے۔
روسی شہر سوچی میں منعقدہ “والدائی” فورم سے خطاب کے دوران پوٹین نے کہا کہ ہم نے INF کی تمام قراردادوں کا احترام کیا ہے ۔
صدر نے روس کے نئے میزائل نظام کی تیاری پر اعتراضات کے حوالے سے کہا کہ اگر ہم فضائی و بحری نظام تیارکرتے تو اعتراض کرنا ضروری ہوتا مگر بتاتا چلوں کہ INF معاہدہ صرف بری جوہری نظام کا پابند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اس معاہدے سے دستبردار ہوا تو ہم بھی ایسا اقدام اٹھا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ معاہدہ سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا شیف اور امریکی سابقہ صدر رونالڈ ریگن کے درمیان سن 1987 میں طے ہوا تھا۔