لندن (جیوڈیسک) کہتے ہیں کہ سانپ کا ڈسا رسی سے بھی ڈرتا ہے بالکل اسی طرح امریکا کے سر پر القاعدہ اس قدر سوار ہے کہ تنظیم سے ملتا جلتا نام رکھنے والی فرانسیسی خاتون کو ملک میں داخلے سے ہی روک دیا۔
برطانوی اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ آئڈا ایلک اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ امریکا جانے کے لئے جینیوا ایئرپورٹ پہنچی تو ایئر پورٹ حکام نے بغیر کوئی وجہ بتائے خاتون سے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے آپ کو نیو یارک میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب معاملے کی تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا چونکہ پاسپورٹ میں خاندان کا نام پہلے آتا ہے اس لئے امریکی حکام آئڈا ایلک کو ایلک آئڈا ” القاعدہ” سمجھ بیٹھے اور اسے ملک میں داخلے سے ہی روک دیا۔