امریکا کے دریائے ایلک میں 5 ہزار گیلن کیمیائی مواد گر گیا

Persons Deprived Of Water

Persons Deprived Of Water

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں دریا کے پانی میں مہلک کیمیکل شامل ہو گیا۔ 3 لاکھ افراد گذشتہ 2 روز سے نلکوں کے پانی سے محروم ہیں۔

مغربی ورجینیا کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی دارالحکومت charleston کے قریب دریائے ایلک میں 2 روز پہلے تقریباً 5 ہزار گیلن مہلک صنعتی کیمیکل شامل ہو گیا۔

تا ہم اب پانی میں کیمیکل کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ حکام کے مطابق یہ کیمیکل ایک کمپنی کے ٹینک سے خارج ہوکر دریا میں آیا۔ واقعے کے بعد مغربی ورجینیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔ charleston میں اسکول اور دفاتر بند کر دئیے گئے اور تقریباً 3 لاکھ افراد نلکوں کے پانی سے محروم ہیں۔ ایمرجنسی ورکرز نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں میں پانی تقسیم کیا جبکہ دکانوں پر پانی کی بوتلوں اور کین کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔