امریکا کے بے بنیاد الزامات حوصلہ شکنی کا باعث بن رہے ہیں، کمانڈر آپریشن ضرب عضب

Pak Army

Pak Army

میرعلی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے کمانڈر میجر جنرل ظفراللہ کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔

میجر جنرل ظفراللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیار آپریشن جاری ہے جس میں بھرپور کامیابیاں حاصل کی تاہم امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بے بنیاد الزام تراشی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی دہشتگرد اچھا یا برا نہیں، آپریشن ضرب عضب کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں میں حقانی نیٹ ورک کے لوگ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور پاکستان کی سرزمین سے افغانستان اور بھارت کے خلاف بالواسطہ مسلح گروہوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔