امریکا اور اتحادی ممالک کا داعش کے خلاف زمینی کارروائی کا فیصلہ

American Forces

American Forces

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا اور دیگر اتحادی ممالک نے شام اورعراق میں داعش کےخلاف جلد ہی زمینی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اتحادی فوج کے فضائی آپریشن کے سربراہ جنرل جون ایلن کا کہنا ہے کہ آپریشن کا آغاز عراق سے ہو گا۔ جسے بعد میں شامی علاقوں تک بڑھا دیا جائے گا۔

اتحادی ممالک کے ساتھ عراق اور اردن کی فورسز بھی آپریشن میں حصہ لیں گی۔