کویت سٹی (جیوڈیسک) امریکا اور اس کے دیگر اتحادی ملکوں نے داعش کے خلاف عراق میں مزید ڈیڑھ ہزار فوجی بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیمز ٹیری نے کویت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قیادت میں قائم اتحاد کے ارکان نے عراق کی مدد کے لئے مزید تعاون پر اتفاق کیا تھا جن کے نتیجے میں مزید ڈیڑھ ہزار فوجی عراق جائیں گے۔ یہ فوجی اہلکار داعش کے خلاف براہ راست جنگ میں شامل ہونے کے بجائے عراقی فوجیوں کو خصوصی تربیت اور ان کی معاونت کریں گے۔
واضح رہے کہ عراق میں اپنے سفارت خانوں کی حفاظت اور سرکاری فوج کی تربیت کے لئے پہلے سے ہی سیکڑوں امریکی فوجی موجود ہیں۔