ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے وزیر انصاف بکر بوزداع نے کہا ہے کہ فتح اللہ دہشتگرد تنظیم یا متوازی حکومتی ساخت FETO/PDY کے لیڈر فتح اللہ گلین کی گرفتاری کے لئے ایک نیا مراسلہ امریکہ کو بھیج دیا گیا ہے۔
ترکی کی قومی اسمبلی میں اخباری نمائندوں کے لئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جو درست طرزعمل ہے وہ یہ کہ اس شخص کو ترکی کے حوالے کر کے منصفانہ عدالتی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔
بوزداع نے کہا کہ گلین کو ترکی کے حوالے نہ کرنے کی صورت میں امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی اجازت نہ ہو تو گلین کسی بھی دوسرے ملک فرار نہیں ہو سکتا۔