امریکا نے انصار بیت المقدس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

America

America

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکا نے مصرمیں سرگرم عسکریت پسند تنظیم انصار بیت المقدس کا نام غیرملکی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا۔ امریکی حکومت کے فیصلے کے بعد تنظیم کی مالی معاونت سنگین جرم تصورکی جائیگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انصاربیت المقدس اگرچہ مصر کی ایک مقامی شدت پسند تنظیم ہے جس کابراہ راست عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن دونوں کے افکار و نظریات یکساں ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ انصاربیت المقدس نے پچھلی جنوری میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر پر راکٹ حملے میں 5 مصری فوجیوں کوہلاک کرنے اور قاہرہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں فوجی تنصیبات پر دھماکوں میں ملوث رہی ہے۔