امریکہ(جیوڈیسک)مریکی شہر سیاٹل میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا،پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔فائرنگ کا واقعہ سیاٹل میں ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا،پولیس کے مطابق صبح سویرے مسلح شخص نے عمارت کے مختلف حصوں میں۔
اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے،پولیس موقع پر پہنچی تو عمارت کی پارکنگ میں ایک شخص زخمی حالت میں ملا۔پولیس نے زخمی کو اٹھانے کی کوشش کی تو اس نے بندوق تان لی۔
پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،حملہ آور کے ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔