امریکا اور آسٹریلیا کا پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا عزم

America Australia

America Australia

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا اور آسٹریلیا نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے لیے وزیراعظم نواز شریف کے عزم کی تعریف کی ہے۔

دونوں ملکوں نے جنوبی ایشیا کے اہم ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ بات ایک مشترکا اعلامیے میں کہی گئی جو واشنگٹن میں آسٹریلیا اور امریکا کےوزارتی مشاورتی اجلاس کےاختتام پر محکمہ خارجہ نے جاری کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور نواز شریف کے اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہتے ہیں۔

امریکا اور آسٹریلیا نے مشترکہ اعلامیے میں وعدہ کیا کہ وہ توانائی کی ضروریات سمیت سیکیورٹی اور ترقی کے چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔