افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے بگرام ہوائی اڈہ رات کی تاریکی میں بغیر بتائے خالی کیا اور امریکی فوج نے روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بند کیں جب کہ اس حوالے سے نئے افغان کمانڈر کو آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔
افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے نئے کمانڈر کو امریکی افواج کی روانگی کا 2 گھنٹے بعد علم ہوا۔
بگرام ہوائی اڈے کے نئے افغان کمانڈر جنرل میر اسداللہ کوہستانی نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی خبر رساں ادارے بتایا کہ جب ہم نے سنا کہ امریکی فوج نے بگرام ہوائی اڈہ خالی کر دیا ہے تو ہم اسے افواہ سمجھے لیکن صبح 7 بجے کے قریب معلوم ہوا کہ امریکی فوجی واقعی جا چکے ہیں۔
افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے بگرام ہوائی اڈہ چھوڑنے کے بعد وہاں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی، اگر امریکی اہلکار ہوائی اڈہ خالی کرنے سے پہلے بتاتے تو لوٹ مار سے بچا جا سکتا تھا۔