امریکہ میں مصنوعی بیجوں سے کپاس پیدا کرنے والی سب سے بڑی بائیوٹیکنالوجی کمپنی مونسانٹو کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی معتدد ریاستوں میں مصنوعی بیجوں کے ذریعے کپاس پیدا کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی بائیوٹیک کمپنی مونسانٹو کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئیں۔
احتجاجی ریلیوں میں شریک مظاہرین نے امریکی کمپنی مونسانٹو پر الزام عائد کیا ہے کہ مصنوعی طریقوں سے بیجوں کی افزائش اور ان سے کپاس پیدا کرنا نا صرف انسانی زندگی کے لیے مضر ہے بلکہ موحولیاتی آلودگی کے لیے بھی خطرناک ہے۔
جبکہ مونسٹانو کمپنی کے ترجمان کے مطابق مصنوعی بیجوں سے کپاس کی پیداوار کا طریقہ قطعی نقصان دہ نہیں بلکہ یہ طریقہ پانی ،بجلی کے بغیر کسانوں کو ان کی زمین سے فصلوں و بیج کی زائد پیداوار میں مدد دیتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ سمیت دنیا بھرکے باون ممالک کے چار سو چھتیس شہروں میں مونسانٹوں کمپنی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جاچکی ہیں۔