واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا روس جب تک یوکرائن کے خلاف جارحیت ختم نہیں کرتا پابندیوں کا شکار رہے گا۔
ان کا کہنا تھا روس کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا مغربی طاقتیں اب ایران کو مزید پابندیوں کا نشانہ نہ بنائیں اس سے عالمی اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
اوباما کا کہنا تھا امریکی کانگریس ایران پر مزید پابندیوں سے گریز کرے۔ معاملہ سفارتی ذرائع سے حل کرنے کا ہر موقع استعمال کیا جائے گا۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پر پشاور اسکول میں ہونے والی دہشتگردی کی بھی مذمت کی۔