واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکانے 2015 میں پاکستان کی امداد کیلئے ایک ارب ڈالر تجویز کر دیے، صدر اوباما نے 2015 کیلئے 3 کھرب 9 ارب ڈالر کا بجٹ تخمینہ کانگریس کو بھجوادیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بجٹ میں پاکستان کی امداد کی مدمیں ایک ارب ڈالر مانگے گئے ہیں، ایک ارب ڈالر امداد میں 28 کروڑ ڈالر فوجی امداد کیلئے دیے جائیں گے۔
امداد میں بقایا 72 کروڑ ڈالر غیر فوجی امدادکی مدمیں دیے جائیں گے، بجٹ میں پاکستان، افغانستان اور عراق کیلئے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تجویزکیے ہیں۔