کراچی (جیوڈیسک) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سندھ پولیس کو ایک ہزار بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ اور 6 گاڑیاں حوالے کر دی گئیں۔
اس موقع پر امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا کہ ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر مالیت کی گاڑیاں اور جدید آلات سندھ پولیس کے حوالے کئے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کے فرانزک ڈیپارٹمنٹ کو بھی تفتیش کے لئے جدید آلات فراہم کئے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ امریکا سے ملنے والے سامان سے پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔
سندھ حکومت نے پولیس کو پانچ ہزار بلٹ پروف جیکٹس اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی ہے جس سے پولیس کی کارکردگی بہتر ہو گی۔