نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پانی کی مین پائپ لائن پھٹ گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے قریب سے گزرنے والی پانی کی مین پائپ لائن پھٹنے سے قریبی واقع کیمپس زیر آب آگیا ہے۔
فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریت سی بھری بوریاں یونیورسٹی کے کلاس رومز کے سامنے رکھیں تاکہ پانی کو کمروں میں جانے سے روکا جاسکے۔ لاس اینجلس پولیس کے مطابق پائپ لائن پھٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔