نیویارک (جیوڈیسک)امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں اور کینیڈا میں برف سے ہلاکتوں کی تعداد15 ہوگئی، جہاں اب تک3 فٹ برف پڑچکی ہے،امریکا کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواوں اور تیز لہروں کے باعث زیادہ نقصان ہوا ،نیویارک سے بوسٹن تک کے میونسپل ورکرزگھنٹوں کام کرکے برف میں پھنسی گاڑیوں اور لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
امریکی صدر اوباما نے کنٹی کٹ میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ، اور وفاقی سطح پر امدادی کارروائیوں کا اعلان بھی کیا ہے ، جارجیا، اوکلاہاما اور کیوبک سمیت کئی ریاستوں میں لاکھوں صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔