نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں کرسمس سیزن کا آغاز ہو گیا، نیویارک میں راکفیلر سینٹر کے سامنے چھبیس میٹر بلند کرسمس ٹری نصب کر دیا گیا، روایات کے مطابق اس برس کرسمس ٹری کا تحفہ پینسلوینیا کے قصبے ہیملوک نے بھیجا ہے۔ اسے ناروے سپروس کہا جاتا ہے، اس درخت کی عمر نوے برس اور وزن تیرہ ٹن ہے۔
درخت کو کرینوں کی مدد سے نصب کیا گیا، اس موقع پر سیکڑوں لوگ موجود تھے۔ درخت نصب کرنے کا عمل کئی گھنٹے جاری رہا، درخت کو تین دسمبر کو پینتالیس ہزار ایل ای ڈی لائٹیں لگا کر روشن کیا جائے گا جو کرسمس اور نئے سال تک روشن رہے گا۔