واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے ایوانِ نمائندگان نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو شہریوں کے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا کی نگرانی سے روکنے کی ترمیم کو مسترد کر دیا۔ امریکی ایوان نمایندگان میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو فنڈ کی فراہمی کے بل میں ترمیم پیش کی گئی تھی جس کا مقصد خفیہ ایجنسی کو امریکی شہریوں کے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی سے روکنا تھا۔
یہ ترمیم ریپبلکن نمایندے جسٹن اماش نے پیش کی جس کی مخالفت میں 217 اور حق میں 205 ووٹ ڈالے گئے۔ نیشنل ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن نے خفیہ نگرانی کے پروگرام کا راز افشا کیا تھا جس کے بعد سے امریکا میں اس پروگرام کے خلاف سخت احتجاج کیا جا رہا ہے۔