امریکہ : کوسٹ گارڈز نے سمندر میں پھنسی کشتی پر سوار شخص اور خاتون کو بچا لیا

Coast Guard

Coast Guard

واشنگٹن (جیوڈیسک) ساحلی شہر بوفرٹ میں کوسٹ گارڈز کو کشتی کے سواروں کی جانب پیغام ملنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن کیا گیا۔

بائیس فٹ لمبی کشتی ریت میں دھنس گئی تھی۔ ریسکیو ٹیم کا ایک اہلکار غوطہ لگا کر کشتی پر سوار ہوا اور تینوں کو بحفاظت نکال لیا۔

کشتی میں سوار شخص کو دل کی بیماری کی وجہ سے قریب اسپتال پہنچا دیا گیا۔