واشنگٹن (جیوڈیسک) مائیکل گرِم 2010 میں کانگریس کے رکن منتخب ہوئے اور نومبر میں دوبارہ انتخاب جیتا۔
گرِم پر الزام ہے کہ انھوں نے تنخواہوں اور اشیا کی فروخت کے حساب کتاب میں 10 لاکھ ڈالر کی ہیراپھیری کی۔
انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کی خدمات بھی حاصل کیں اور انہیں کیش میں تنخواہیں دیں تاکہ اسکا ریکارڈ نہ رکھا جائے۔ اس سے پہلے گرِم نے استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
جرم ثابت ہونے پر گرِم کو تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔