واشنگٹن (جیوڈیسک) ترکی اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بعد ترک فضائیہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں حصہ لے گی۔
امریکی حکام نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف جاری اس لڑائی میں اس معاہدے کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے کہا کہ اس معاہدے کو عملی شکل دینے میں ’کچھ اور دن لگیں گے۔ انھوں نے کہا ’ترکی کے ساتھ تعاون اور اس کی وسعت پر بات چیت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔