امریک (اصل میڈیا ڈیسک) ا وائرس سے دنیا بھر میں جانی نقصان 20 لاکھ کی حد کو پار کرتے ہوئے 20 لاکھ 22 ہزار تک ہو گیا ہے۔وائرس میں مبتلا ہونے والے انسانوں کی تعداد 95 ملین 4 لاکھ 50 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
امریکی میں ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار جبکہ متاثرین کی تعداد 24 ملین 1 لاکھ 3 ہزار تک ہو گئی ہے۔ سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ تین ہفتوں کے اندر امریکہ میں 90 ہزار سے زائد امریکی شہری کورونا کی بھینٹ چڑھ سکتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں منظر عام پر آنے والے وائرس کی نئی شکل مارچ تک اس ملک کو اپنے زیر تسلط لیے رکھ سکتی ہے۔ بائڈن کا کہنا ہے کہ ویکسین لگانے کے لیے ایک لاکھ لوگوں کو بھرتی کیا جائیگا اور یہ ٹیکہ مفت لگایا جائیگا۔
جانی نقصان 87 ہزار 295 اور 33 لاکھ کے متاثر ہونے والے برطانیہ میں وزیر اعظم بورس جانسن نے وائرس کی جنیاتی تبدیلیوں کے بعد نئی قسم کے ملک میں داخلے کو روکنے کے لیے اضافی تدابیر اختیار کرنےا ور اس دائرہ کار میں ملک میں داخل ہونے والے تمام تر مسافروں کو دس دنوں تک قرنطینہ میں رکھے جانے کی شرط لاگو کرنے کا کہا ہے۔ اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔اور سرطان کے خلاف نبرد آزما مریضوں کے علاج معالجہ کو مؤخر کرنا پڑ رہا ہے۔
اٹلی جہاں 82 ہزار 325 اموات ہو چکی ہیں میں ہنگامی صورتحال کے نفاذ کو 30 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم کونت کا کہنا ہے کہ ملک میں 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔