واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی ریاست نارتھ کیرولینا میں میئر کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔ پیٹرک کینن پر 48 ہزار ڈالرز رشوت لینے کا الزام ہے، شارلٹ شہر میں یہ کارروائی ایف بی آئی کے خفیہ ایجنٹ نے کی۔ ایک اطلاع پر پیٹرک کینن کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
اور 48 ہزار ڈالر رشوت لینے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر عدالت میں استغاثہ نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرنے، سرکاری فنڈز میں خردبرد اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔ پیٹرک کینن کو ابتدائی سماعت کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔