امریکہ قرضوں کی حد بڑھانے میں ناکام، یورپی سٹاک مارکیٹوں میں مندی

European Stock Markets

European Stock Markets

نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ قرضوں کی حد بڑھانے میں ناکام رہا ہے جس کہ وجہ سے یورپی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ لندن میں سٹاکس چھ سو انڈیکس اعشاریہ چار پوائنٹس گر کر تین سو تیرہ پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

جبکہ فٹسی میں اعشاریہ تین فیصد کی کمی ہوئی۔ ڈیکس انڈیکس بھی دباو شکار رہا۔ماہرین کے مطابق ڈیڈ لائن قریب آ جانے کے باوجود امریکی قانون ساز قرضوں کی حد بڑھانے کے حوالے سے متفق نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔