امریکا اور کیوبا کا سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان
Posted on December 18, 2014 By Geo4 Webmaster بین الاقوامی خبریں
Cuba and America
واشنگٹن (جیوڈیسک) کیوبا نے گزشتہ 5 سال سے قید امریکی شہری ایلن گروس اور امریکا کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک انٹیلیجنس اہلکار کو رہا کیا ہے۔
بدلے میں امریکا نے16 سال سے قید 3 کیوبن شہریوں کو رہا کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کے صدور نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا بھی اعلان کیا۔
تعلقات میں بہتری کیلئے پوپ فرانسس نے دونوں ممالک کے صدور کو خط لکھ کر تعلقات بحال کرنے کی اپیل کی تھی۔
تعلقات بحال ہونے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون، کینیڈا کے وزیر اعظم اور پوپ فرانسس نے دونوں ممالک کو مبارک باد دی۔