واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے عراق میں سنی قبائل کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا مقصد شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں مدد حاصل کرنا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کانگریس میں پیش کیے گئے۔
منصوبے کی دستاویزات کے مطابق عراقی صوبے انبار میں سنی قبائل کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے انہیں کلا شنکوف، گرینیڈز اور مارٹر گولے فراہم کیے جائیں گے۔
اس منصوبے پر تقریبا ًڈھائی کروڑ امریکی ڈالر خرچ ہوں گے۔ دستاویزات میں سنی قبائل کو مسلح نہ کیے جانے کی صورت میں اس کے تباہ کن نتائج سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔