لوزیانا (جیوڈیسک) امریکی ریاست لوزیانا میں خطرناک کیمیکل سے بھری ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریسکیو ٹیموں نے اطراف کی آبادی سے سو گھروں کو خالی کرا لیا۔ پٹری سے اترنے والی ایک بوگی میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ بھرا تھا۔
حکام کے مطابق اس خطرناک کیمیکل میں سانس لینے سے یا چھونے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ لوزیانا کے اطراف میں سو گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ واقعے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ٹرین سے انتہائی کم مقدار میں کیمیکل لیک ہوا تھا۔ حکام کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صورتحال قابو میں ہو گی۔