صنعا (جیوڈیسک) القاعدہ کی یمن اور شمالی افریقہ میں موجود شاخوں نے پہلی مرتبہ ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے تاریک دن بہت جلد آنے والے ہیں۔ بیان میں القاعدہ نے عراق اور شام میں موجود اپنے بھائیوں پر زور دیا ہے۔
کہ وہ باہمی لڑائیاں ختم کر دیں،امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہو جائیں کیونکہ اب ہم سب کیلئے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ بیان میں شامی باغیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صدر بشارالاسد کے خلاف جنگ جاری رکھیں اور امریکہ کا آلہ کار بننے سے گریز کریں۔