امریکا نے چار عشروں بعد ویت نام پر سے اسلحہ کی پابندی ہٹا لی

John Kerry Meeting

John Kerry Meeting

واشنگٹن (جیوڈیسک) پابندی ختم کرنے کا اعلان واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ویتنامی ہم منصب پھام بِن مِن کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ویتنام امریکا سے صرف دفاعی نظام حاصل کر سکتا ہے۔

امریکا ویتنام کو پی تھری اورین جہاز دے گا جو اس کی سرحدوں کی نگرانی کے نظام کو بہتر کرے گا۔ محکمہ خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ یہ چین مخالف حکمت عملی نہیں۔ 1975 میں ویتنام جنگ کے خاتمے کے بعد سے امریکا نے پابندی عائد کی تھی۔