واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے چار دہائیوں بعد ویت نام پر اسلحہ کے حصول کی پابندی جزوی طور پر اٹھا لی ہے۔ یہ پابندیاں امریکہ نے 1970 کے عشرے میں ہونے والی امریکہ ویت نام جنگ کے دوران لگائی تھیں۔
پابندی ختم کرنے کا اعلان واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ویتنامی ہم منصب پھام بِن مِن کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ویت نام میں انسانی حقوق کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور ہتھیاروں کے فروخت کی پابندی میں نرمی کی یہی بنیاد ہے۔