امریکہ کے دفاعی اخراجات کو کم کرنا پڑے گا، چک ہیگل

Chuck Hegel

Chuck Hegel

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی سیکریٹری دفاع چک ہیگل نے اپنے منصب سنبھالنے کے پہلے روز پینٹاگون کے فوجی اور سویلین عملے سے ملاقات کی اور امریکی دفاعی پالیسی کے اہم نکات پر گفتگو کی۔

جب تک امریکہ دفاع پر لگائی جانے والی رقم کا حجم کم نہیں کرے گا اس وقت تک دنیا میں امن ایک سوالیہ نشان بنا رہے گا ،یہ بات امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر اور کانگریس نے مجھے دفاعی ذمہ داریاں دیں۔ چک نے کہا کہ دنیا میں یہ مشکل وقت کادور ہے جبکہ دنیا مشکلات سے گزر رہی ہے،ہم اس وقت چاروں اطراف سے کئی چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں،ہمیں ایک ذمے دار قوم کا ثبوت دیتے ہوئے کم سے کم غلطیاں کرنی ہیں اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم ایک قوت بن کر رہیں۔ چک ہیگل نے پینٹاگون کے بجٹ میں کمی کا بھی عندیہ دیا۔