کوئٹہ(جیوڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہنا ہے کہ الیکشن ہر قیمت پر ہونے چاہئیں، جو قیمت الیکشن نہ ہونے پر ادا کرنی پڑے گی وہ بہت مہنگی ہو گی۔کوئٹہ میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے سولو فلائٹ کا فیصلہ ان کی بالغ النظری کا ثبوت ہے۔ سیاسی جماعتوں کی درجہ بندی کرنے سے وہ تنہائی کا شاکر ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت امن و امان کی ذمہ دار ہے، جو امن قائم نہیں کر سکتی وہ انتخابات کیا کرائے گی۔ نگراں قزیر اعظم حالات کے پیش نظر اے پی سی بلوائیں۔
مشرف کے حوالے سے منور حسن کا کہنا تھا کہ مشرف کو فام ہاوس میں رکھنا کون سی سزا ہے چور جو بھی ہو اس کو سزا ملنی چاہئے۔ امریکہ انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے۔وہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں ڈو مور والی حکومت پھر آ جائے۔