امریکہ کے اندر بھی ڈرون طیارے استعمال کئے ، رابرٹ مولر

Robert Mueller

Robert Mueller

امریکہ (جیوڈیسک) ایف بی آئی کے سربراہ رابرٹ مولر کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اندر ڈرون طیارے استعمال کئے ہیں۔ بدھ کے روز کانگریس کے سامنے سماعت کے دوران امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سربراہ کے مطابق کئی برسوں سے ملک کی جنوبی اور شمالی سرحدوں کی نگرانی کیلئے ڈرونز استعمال کرتے آئے ہیں۔

ایف بی آئی کے سربراہ رابرٹ مولر کا کہنا تھا کہ ادارہ امریکی سر زمین پر ڈرونز کا استعمال خاص مقاصد کے لیے کرتا ہے تاہم انہوں نے ان مقاصد کی نشاندہی سے گریز کیا۔ دوسری جانب کانگریس ارکان کا کہنا ہے کہ ایسی نگرانی سے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور اِس سیامریکیوں کی آزادی اور پرائیویسی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔