امریکا(جیوڈیسک)امریکی سینٹر گراہم کہتے ہیں پاکستان اور یمن میں ڈرون حملوں میں چار ہزار سات سو افراد کو ہلاک کیا گیا، جن میں کئی بے گناہ بھی شامل ہیں۔
امریکی حکام اب تک ڈرون حملوں کی معلومات کو خفیہ رکھتے آئے ہیں لیکن پہلی دفعہ امریکی سینٹر گراہم نے ایک انٹرویو میں ان حملوں کی حمایت کی اور کہا کہ امریکا حالت جنگ میں ہے اور بعض اوقات بے گناہ لوگوں کو بھی مارنا پڑتا ہے۔ ان کی عدالتی نگرانی ایک احمقانہ خیال ہے۔
سینٹر گراہم کہتے ہیں پاک افغان بارڈر بہت مشکل علاقہ ہے، وہاں فوجی تعینات کرنا نا ممکن ہے، اس لئے ڈرون استعمال کئے جاتے ہیں۔