امریکا کی 1800 میل سے حملہ کر نے والے ڈرون بنانے کی تیاریاں

Drone

Drone

واشنگٹن (جیوڈیسک) ڈرون طیاروں کی تباہ کاریوں پر کئی عالمی ادارے اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں اور اقوام متحدہ میں بھی ڈرون کیخلاف کئی قراردادیں پیش کی جا چکی ہیں لیکن لگتا ہے کہ عالمی سپر پاور پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

امریکہ اب بنانے جارہا ہے دنیا کا سب سے تیز رفتار ڈرون طیارہ جو 18 سو میل کے فاصلے سے ہدف کا تعاقب کرے گا اور یہ فیصلے ایسے وقت پر سامنے آیا ہے کہ جب امریکا کے دفاعی سیکریٹری یہ اعلان کر چکے ہیں کہ امریکا اپنا دفاعی بجٹ انتہائی کم کرنے جارہا ہے۔ اب جب سر پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہو تو کیا کہا جا سکتا ہے۔