واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں پہلی مرتبہ کسی مریض میں ایبولا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ بیماریوں کی روک تھام کے امریکی ادارے’سی ڈی سی‘ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص کا ڈیلاس میں علاج جاری ہے۔
امریکی محکمہ صحت نے تصدیق کر دی ہے کہ ایبولا کا پہلا کیس ڈیلاس میں سامنے آیا ہے۔ ایک بیان میں مزید بتایا گیا کہ متاثرہ شخص کو تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ مریض کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم صرف اتنا ہی معلوم ہو سکا ہے کہ ایبولا کا شکار ایک بالغ شخص ہے۔