نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں ایبولا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی گئی ویکسین کا پہلا آزمائشی تجربہ کامیاب رہا۔
پہلے مرحلے میں بیس افراد نے خود کو رضاکارانہ طور پر اس تجربے کے لیے پیش کیا نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے مطابق ویکسی نیشن کے بعد ایبولا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز کی افزائش ہوئی اور کسی بھی شخص میں ویکسین کے منفی اثرات نہیں دیکھے گئے۔
ویکسین سے انسانی جسم میں ٹی سیل کی مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ ایبولا سے بچاؤ کے لیے اہم ہے، اسی طرح کے تجربات برطانیہ ،سوئٹزر لینڈ اور مالی میں بھی کیے جارہے ہیں۔
اگلے سال تک یہ ویکسین کمرشل بنیادوں پر تیار کیے جانے کی امید ہے۔